Home Top News مسواک کے انمول فوائد سائنس بھی مان گئی

مسواک کے انمول فوائد سائنس بھی مان گئی

by -
0 0

news-1404237764-7888

شکاگو (نیوز ڈیسک) مسواک کا استعمال سنت نبوی ہے اور اسلامی کلچر کا حصہ ہے۔ اگرچہ دانتوں اور منہ کی صفائی کیلئے اج کل ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش استعمال کئے جاتے ہیں اور مسلمانوں میں بھی مسواک کا استعمال بہت کم ہوگیا ہے لیکن جدید سائنسی تحقیق اور مغربی سائنسدانوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دانتوں کی صفائی کیلئے مسواک سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ امریکہ کی مشہور رگلی کمپنی نے مسواک پر تحقیقات کیں اور ”جرنل آف ایگری کلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری“ میں انہیں شائع کیا۔ ان تحقیقات کے مطابق مسواک میں بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت کسی بھی دوسرے طریقہ کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق ”جرنل پیریوڈو نٹولوجی“ میں شائع ہوئی جس میں مسواک کے ریشوں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ مسواک کے ریشے بیکٹیریا کو براہ راست چھوئے بغیر ہی ختم کردیتے ہیں اور دانتوں کو متعدد بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اسی طرھ یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی ویب سائٹ پر شائع شدہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر مسواک کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ دانتوں کی صفائی، منوہ کی صفائی اور مسوڑھوں کی صحت کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد تحقیقات میں مسواک کی افادیت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ان تحقیقات کی روشنی میں مسواک کے مندرجہ ذیل فوائد واضح طور پر سامنے آئے ہیں:
٭…. مسواک مسوڑھوں کی بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے۔
٭…. دانتوں پر جمی میل کی تہہ کو ختم کرتی ہے۔
٭…. دانتوں کو انحطاط یعنی ٹوٹ پھوٹ سے بچاتی ہے۔
٭…. مسواک سائنس کو تروتازہ کرتی ہے اور منہ کو صاف رکھتی ہے۔
٭…. منہ کی کشکی کو دور کرتی ہے۔
٭…. مسواک کے ریشے چونکہ ڈنڈی کے متوازی ہوتے ہیں اس لئے دانتوں کے درمیان والی جگہ کی بہتر صفائی ممکن ہوتی ہے۔