Home Top Stories نوعمر بچیوں نے دہشت گردوں کے مقابلے کا موثر نظام بنالیا، دنیا...

نوعمر بچیوں نے دہشت گردوں کے مقابلے کا موثر نظام بنالیا، دنیا حیران

by -
0 0

news-1404063748-6066

 

اربیل (نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک دہشت گردی کے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے بہترین تیاری کی جائے اور ایسے آلات ایجاد کئے جائیں جو کہ اس خطرے کو کم سے کم کردیں۔ کردستان سے تعلق رکھنے والی دو 18 سالہ طالبات ایمان عبدالرزاق اور داستان عثمان حسن بھی اسی شش و پنج میں تھیں کہ اپنے ملک کو کیسے زیادہ محفوظ بنایا جائے۔ یہی سوچتے سوچتے انہوں نے بم پکڑنے کا نہایت بہترین نظام تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمان اور داستان 7 سال پہلے اپنے سکول میں تھیں کہ قریب واقعہ محکمہ داخلہ کی عمارت پر بم حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ نے ان کے ذہنوں پر ایسا اثر چھوڑا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو شکست دینا اپنی زندگی کا مقصد بنالیا۔ ایک لمبا عرصہ صرف کرنے کے بعد وہ اس میدان میں بڑے بڑے سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں۔ ان کے مطابق گاڑیاں سکین کرنے کا موجودہ نظام بے حد سست ہے۔ یہ ٹریفک میں خلل کا باعث بنتا ہے اور غلطی کے امکانات بھی بہت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں روکنے کی بجائے روڈ کے دونوں اطراف بم پکڑنے والے آلے چھپا کر نصب کردینے چاہیے اور ایک سڑک پر سگنل کے ساتھ لگادینا چاہیے۔ تمام گاڑیوں کو یہ آلے سکین کریں گے اور ساتھ ہی نائٹ ویژن سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیا جائے گا۔ اس کیمرے میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ الٹروائلٹ ریز پکڑلے۔ لہٰذا اگر بم سکینر نے شعائیں خارج کیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے پولیس کو فوراً خبر ہوجائے گی۔ ایک سکینر کی قیمت قریباً ڈھائی لاکھ ڈالر ہے جس کے باعث ایمان اور عثمان خود ہی تجربہ نہ کرسکیں لیکن سکینر بنانے والی LDSنامی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نظام کام کرے گا۔ اس نظام کے تحت ایک دن میں 64 ہزار گاڑیاں سکین کی جاسکتی ہیں۔ اس تعداد کو سکین کرنے کے لئے موجودہ نظام کے تحت ایک سال سے زائد کا عرصہ چاہیے۔ مختلف کمپنیوں نے دونوں لڑکیوں سے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے رابطہ کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے حکومت کو مفت مہیا کریں گی۔ دونوں طالبان نے مقامی سائنسی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ ناکارہ بم ڈٹیکٹر ابھی تک عراق اور پاکستان میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ وطن عزیز میں بم پکڑنے کا جو نظام رائج ہے اسے متعارف کرانے والے فراڈئیے کو برطانوی عدالت سے سزا بھی ہوچکی ہے