Home Top Stories جنونی نے اپنے جسم کا بیڑہ غرق کرلیا

جنونی نے اپنے جسم کا بیڑہ غرق کرلیا

by -
0 0

cut_his_face02

برلن (نیوز ڈیسک) مغربی معاشرے میں بعض لوگوں نے آرٹ کے نام پر ایسی قبیح حرکتیں شروع کردی ہیں کہ جنہیں ”مکروہ آرٹ“ کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔ جرمنی کا 23 سالہ جول مگلر بھی انہی نام نہاد فنکاروں میں سے ایک ہے۔ اس شخص نے اپنے جسم کو جگہ سے کاٹ کر اور سوراخ کرکے کہیں کیل اور کہیں بالیاں ٹھونکی ہوئی ہیں اور حد تو یہ ہے کہ اس بدبخت آرٹسٹ نے اپنے دونوں گالوں میں ساڑھے تین انچ کے سوراخ کرلئے ہیں جن میں سے اس کے دانت اور زبان باہر نظر آتے ہیں۔ اس شرمناک حرکت پر کسی احساس ندامت کی بجائے یہ شخص ان سوراخوں میں سے زبان باہر نکالنے اور سگریٹ کا دھواں نکالنے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ بدقسمتی سے جول کی ماں بھی اس کے اس خبیث شوق میں اس کی ساتھی ہے اور اسے لعن طعن کرنے کی بجائے اس کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ انسانی جسم، جو کہ قدرت کا عظیم تحفہ ہے۔ اسے اس طرح پامال کرنے والے افراد عام طور پر شدید احساس کمتری میں مبتلا ہوتے ہیں اور توجہ حاصل کرنے کیلئے اس قسم کی مکروہ حرکتوں سے بھی باز نہیں آتے۔

cut_his_face04

cut_his_face03