Home Top News ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایکسپریس نیوز سے وابستہ ہو گئے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایکسپریس نیوز سے وابستہ ہو گئے

by -
0 0

jpg175-300x168
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر اور جیو ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایکسپریس نیوز سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر عامر لیا قت حسین نے ایکسپریس نیوز کے پریزیڈنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں, وہ روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر مذہبی اموربھی ہوں گے۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی تغیر اور تبدیلی کا نام ہے،فیصلے جذبات کی بجائے جذبے کی بنیا دپر کرنے چاہئیں۔ چینل عوام تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،رمضان کی پرنور راتوں میں عوام سے دور نہیں رہ سکتا،ایکسپریس نیوز پر رمضان ٹرانسمیشن کروں گا،رمضان ٹرانسمیشن پاکستان کے لوگوں کے لئے ہو گی۔رمضان میں قوم کے ساتھ مل کر پاک فوج کی کامیابی کے لئے دعا کریں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک سے کیڑے مکوڑوں کا صفایا کر دیا جائے، فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب ہو گی۔لوگ سوالات کرتے ہیں اور جواب بھی خود ہی ڈھونڈ لیتے ہیں, ایکسپریس گروپ کی بڑی مہربانی اور پیار ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جیو ٹی وی پر دکھائے جانے والے مقبول ترین پروگراموں نیلام گھر ،عالم اور عالم کے میزبان کی حیثیت سے بے پناہ شہرت حاصل کر چکے ہیں۔