Home Breaking News سنگل چارج پر 650میل سفر کرنے والی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی (Update)

سنگل چارج پر 650میل سفر کرنے والی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی (Update)

مرسڈیز نے ایک نئی الیکٹرک کانسیپٹ گاڑی او کیو ایکس ایکس متعارف کرائی ہے۔(Update)

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پر کمپنی نے گاڑی کی جھلک پیش کی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی نئی کانسیپٹ گاڑی سنگل چارج پر 650میل تک سفر کرسکتی ہے

جبکہ اس میں متعدد ری سائیکل میٹریلز بشمول مشروم فائبرز اور دیگر کو استعمال کیا گیا ہے۔

مرسڈیز کا سنگل چارج پر متاثرکن 650میل سفر کا دعویٰ کمپیوٹر ٹیسٹنگ پر مبنی ہے اور حقیقی ڈرائیونگ نہیں کی گئی۔

اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو سنگل چارج پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

کمپنی کے مطابق 2022کے موسم بہار میں گاڑی کی ڈرائیونگ کے حقیقی ٹٰسٹ کیے جائیں گے۔

مرسڈیز کا کہنا تھا کہ وہ 2025تک وہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 50فیصد تک کرنا چاہتی ہے

اور 2030تک وہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کو تیار کرنے کی خواہشمند ہے۔

مرسڈیز نے ای کیو ایکس ایکس کو سیریز پروڈکشن کے لیے ٹیکنالوجی بلیو پرنٹ قرار دیا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اس گاڑی میں مرسڈیز ای کیو ایس سے 50فیصد بڑا بیٹری پیک موجود ہے جس کا وزن 30فیصد کم ہے۔

خیال رہے کہ ای کیو ایس مرسڈیز کی فل الیکٹرک سیڈان ہے جو صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

گاڑی کی رینج میں اضافے کے لیے کمپنی نے ایروڈائنامکس پر توجہ مرکوز کی جبکہ اس کا وزن کم از کم رکھا گیا ہے

تاکہ سنگل چارج پر زیادہ سفر کرسکے۔

اس کا بیٹری پیک میگنیشم اور الونیم بریکس سے تیار کیا گیا ہے جبکہ سسپنشن کی تیاری کے لیے

میٹل کی بجائے گلاس فائبر پلاسٹک کو استعمال کیا گیا۔

(Update)گاڑی کے اندر ایک بہت بڑی ٹچ اسکرین ہے جو ڈیش بورڈ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں فٹ کی وائیڈ اسکرین ہے۔