گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں منگنی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حبا بخاری(Hiba Bukhari) اور اداکار آرز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
حبا بخاری نے چار جنوری کو انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ جو لوگ انسٹاگرام پر ان کی مہندی اور مایوں کی تقاریب چند دن قبل سے ہی منا رہے ہیں،
ان کی معلومات کے لیے وہ بتاتی چلیں کہ مذکورہ تصویر ہی ان کے مایوں کی پہلی تصویر ہے۔
اداکارہ کے علاوہ فائزہ سیلون اور ماہا وجاہت فوٹوگرافی کی جانب سے بھی
Iداکارہ کے مایوں کی تصاویر میں انہوں نے پہلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیاI
اداکارہ نے گزشتہ ماہ 8 دسمبر کو اداکار آرز احمد کے ہمراہ انگوٹھیوں کے تبادلے کی تصاویر شیئر کی تھیں
جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی تھی۔
بعد ازاں 18 دسمبر کو حبا بخاری نے انکشاف کیا تھا
کہ دراصل انہوں نے منگنی نہیں کی مگر ان کے اور آرز احمد کے اہل خانہ ان کی شادی پر رضامند ہوچکے ہیں۔
حبا بخاری کے علاوہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات بھی شروع ہو چکی ہیں
اور گزشتہ روز ان کی پہلی ’ڈھولکی‘ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی پیا گھر سدھار گئی تھیں
جب کہ کچھ دن قبل ماڈل مشک کلیم نے بھی شادی کی تھی۔
Published on 4th january 2022
(Hiba Bukhari)