Home Top News بینظیر کو بش کے کہنے پر مشرف نے قتل کرایا ، زرداری...

بینظیر کو بش کے کہنے پر مشرف نے قتل کرایا ، زرداری بھی ملوث ہیں:یوسف رضا مجاہد

by -
0 0

jpg136-300x168

 

اسلام آباد /پشاور (آئی این پی ) القاعدہ سے منسلک تنظیم طالبان مہمند اور باجوڑ ایجنسی کے امیر یوسف رضا مجاہد نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ قابل مذمت ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکورٹی فورسز کے پوسٹوں کو بے نظیر بھٹو حکومت کے دور کی سطح پر واپس لایا جائے، پاک افغان سرحدی علاقے میں میں 25نیٹو فوجیو ں کو ہلا ک کردیا،ان کو افغانستان کی جیل میں قتل کئے گئے 11طالبان کا بدلہ لینے کےلئے ہلاک کیاگیا جس کی ویڈیو جلد جاری کی جائے گی ۔ بدھ کونامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر مقامی صحافیوںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے بڑھتی ہوئی چیک پوسٹو ںسے عوام میں اشتعال پیدا ہورہاہے انھو ںنے مطالبہ کیا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز کے پوسٹوں کے تعداد میں کمی کریںاور بے نظیر بھٹو کے دور میں جن علاقوں میں پوسٹیں تھیں ان کو اس سطح پر لایا جائے ۔ یوسف رضامجاہد نے کہاکہ حکومت ایسا کرتے ہیں توعوام ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ انھوں نے حکومت کی طرف سے بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام القاعدہ اور طالبان پر لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیر بھٹو کو سابق امریکی صدر جارج بش کے کہنے پر سابق صدر پرویز مشرف نے قتل کیاہے اور بقو ل ان کے بے نظیر بھٹو کے قتل میں ان کی شوہر اور سابق صد راصف علی زرداری بھی ملوث ہے ۔ یوسف رضا مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق فوجی امر پرویز مشرف کا مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے اور یا ان کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر شرعی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جاسکیں ۔ یوسف رضامجاہد نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر اوباماکے ہدایت پر افغانستان میں گزشتہ روز جن گیارہ طالبان کو قتل کیاگیا تھا ان کے بدلے میں ان کے تنظیم کے مجاہدین نے باجوڑایجنسی اور افغانستان کو ملانے والے ایک سرحدی علاقہ میں نیٹو فورسز کے پچیس اہلکاروںکو قتل کیاگیاہیں جن کی ویڈیو بہت جلد ریلیز کی جائے گی ۔ انھوں نے افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر اعظم نواز شریف کو خبردار کیا کہ وہ طالبان مجاہدین کے خلاف کاروائی بند کریں بصورت دیگر ان کے تنظیم کے مجاہدین قتل کا بدلہ قتل سے لیں گے اور بقول ان کے مجاہدین ہر قسم کے جنگ کے لیے تیار ہیں اور جب تک امریکہ اوران کے اتحادی افغانستان میں موجود ہیں اس وقت تک امریکہ اوران کے اتحادیوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ 
یوسف مجاہد