Home Top News طاہر القادری کا طیارہ لاہور لینڈ کر گیا ، طیارے سے باہر...

طاہر القادری کا طیارہ لاہور لینڈ کر گیا ، طیارے سے باہر آنے سے انکار، فوج سے مداخلت کی اپیل

by -
0 0

tahir-call-army

news-1403495537-5997

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان عوامی تحریک کے سر براہ علا مہ طاہر القادری کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے اور انہوں نے طیارے سے باہر آنے سے انکار کردیا ہے۔طیارے میں بیٹھے ہی انہوں نے خطاب شروع کردیا اور کہا کہ میں لاہور نہیں اتروں گا، طیارہ واپس اسلام آباد لے جایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ ہوا میں ہی رکھا گیا، ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہوگئی ہے،کیا حکومت مزید خون بہانا چاہتی ہے،دفاعی ادارے کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو نوٹس لینا ہوگا، ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مداخلت کرے، پوری قوم کی نگاہ پاک فوج پر ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کے کسی بھی اہلکار سے بات نہیں کریں گے اور صرف کسی فوج کے اہلکار سے ہی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد صرف اور صرف فوج کے اہلکاروں پر ہے اور انہیں سے ہی بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں لاہور اترنا چاہتے، مسافر اسلام آباد جانا چاہتے ہیں۔

علامہ طاہر القادری پرواز پی کے 612کے ذریعے وطن واپس پہنچے ہیں۔لاہور ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور ایئر پورٹ کے اطراف میں موبائل جیمرز لگا دیئے گئے ہیں۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ طاہر القادری کا طیارہ اسلام آباد لینڈ کر ے گا لیکن ایوی ایشن حکام نے لینڈنگ کی اجازت نہ دی اور ایک انٹرنیشنل ائیر لائینز کا رخ ہی تبدیل کر دیاگیا۔بینظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے 8 چکر لگائے لیکن پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی اور اس کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا تھا ۔طا ہر القادری کی لاہور آمد کے پیش نظر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر تے ہوئے ایلیٹ فورس اور پولیس کی بڑی تعداد کو ایئر پورٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے ،سی اے ا ے نے بڑی گاڑیوں کے ایئر پورٹ کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس وقت لاہور ائیر پورٹ پر بلٹ پروف گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جس کے ذریعے انھیں ماڈل ٹاﺅن میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ طیارے کا رخ مڑنے کی خبر سن کر عوامی تحریک کے کارکنوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے اور چند ڈنڈا بر دار افراد نے ایک پولیس اہل کار کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے آس پاس کے علاقے میں صورتحال بہت خراب ہوچکی تھی اور ہم مزید کسی سانحے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں لہذا اس لئے طیارے کا رخ اسلا م آباد سے لاہور کی جانب موڑا گیا ہے ۔ اس سے قبل بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے نزدیک پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی جس پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولس اہل کاروں پر پتھرا ﺅ شروع کر دیا جس کے باعث پولیس ایک بار پھر پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی ہے ، عوامی تحریک کے 200سے زائد کارکن بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے بینظیر ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں ، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ تصادم میں 24 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ 13 اہلکاروں کو پولی کلینک جبکہ 11 اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ 12اکتوبر 1999ءکو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی دو تہائی اکثریت والی حکومت کو اس وقت ختم کر دیا گیا تھا جب میاں نواز شریف نے اختلافات کی بنا پر اس وقت کے آرمی چیف جنرل پر ویز مشرف کے طیارے کا رخ موڑا گیا تھا ۔