Home Top Stories بھارت: امریکی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں عزت گنوا بیٹھی

بھارت: امریکی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں عزت گنوا بیٹھی

by -
0 0

american-lady

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اب کوئی ایسا طبقہ باقی نہیں رہا کہ جس کی عورت جنسی زیادتی سے محفوظ ہو۔ غریب اور پسماندہ عورت کے لے کر عدالتوں اور یونیورسٹیوں میں کام کرنے والی عورتوں تک جنسی زیادتی کی لپیٹ میں ہیں ،یہاں تک کہ بیرون ملک سے آنے والی خواتین بھی محفوظ نہیں۔ اس شرمناک المیے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں اس مسئلے کے مطالعہ کے لئے بھارت آنے والی ایک 22سالہ امریکی خاتون کو بھی جنسی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا۔امریکی کی رائس یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ جینی وین عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر تحقیق کر رہی تھی اوراس مطالعے کےلئے وہ مختلف ممالک میں جانے کے بعد بھارت پہنچی تھی۔ بھارتی دارلحکومت پہنچتے ہی اسے بخار ہو گیا اور وہ مشہور ہسپتال میں علاج کے لئے داخل ہو گی۔جینی کا کہنا ہے کہ اس کی طبیعت بحال ہونے کے بعد وہ ہسپتال سے چھٹی لینا چاہ رہی تھی کہ ایک ڈاکٹر اس کا معائنہ کرنے کے بہانے اس کے کمرے میں داخلہ ہو گیا ۔خاتون نے اسے ایک قابل عزت مسیحا سمجھتے ہوئے معائنے کی اجازت دی لیکن اس شیطان نے اپنے پیشے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جینی نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو شکایت کی اور پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن اس کی کئی مہینوں کی کوششوں کے باوجود ابھی تک صرف اتنا ہو سکا ہے کہ بے شرم ڈاکٹر کو نوکری سے نکالا گیا ہے اور اسے سزا کے لئے ابھی مقدمہ عدالت میں ہے ۔جینی کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ کر شدید صدمے سے دوچار ہو جاتی ہے کہ ایک امریکی شہری ہونے کے باوجود اور امریکی سفارتخانے اور با حیثیت لوگوں کی مدد کے باوجوداس کےلئے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا کہ جنسی درندگی کے مجرم کوانصاف کے کٹہرے میں لا سکے تو ایک عام بھارتی عورت کی عزت لٹنے پر وہ بیچاری کس قدر بے بس اور لاچار ہوتی ہوگی