Home Breaking News دہی خریدنے کے لیے ٹرین روکنے والے ڈرائیور اور معاون (latest news)معطل

دہی خریدنے کے لیے ٹرین روکنے والے ڈرائیور اور معاون (latest news)معطل

ریلوے کے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے دہی خریدنے کے لیے ٹرین کو روکنے والے ڈرائیور اور اس کے معاون کو معطل کردیا۔(latest news)

ڈرائیورز کی جانب سے ٹرین کو روک کر گھر کے لیے دہی خریدنے کا واقعہ اس وقت سامنے آیا تھا جب کہ7 دسمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل
ہوئی تھی۔

ڈان اخبار کے مطابق ٹرین کو کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب روک کو گھر کے لیے

دہی خریدنے کی ویڈیو وائرل ہونے

اور ریلوے پرتنقید کیے جانے کے بعد وزیر ریلوے اعظم سواتی نے واقعے کا نوٹس لیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے لاہور انتظامیہ کو حکم دیا کہ ٹرین کے ڈرائیور رانا محمد شہزاد

اور اس کے معاون افتخار حسین کو معطل کیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا

کہ کسی بھی شخص کی اس طرح کی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

ویڈیو میں نظر نہ آنے والا ایک شخص بتاتا ہے کہ دہی خریدنے والا شخص ٹرین کا معاون ڈرائیور ہے، جنہوں نے گھر کے لیے دہی خریدنے کے لیے ٹرین
کو اسٹیشن کے قریب روکا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دہی خریدنے والا شخص ڈرائیور کی بوگی پر چڑھتا ہے تو رکی ہوئی ٹرین چلنے لگتی ہے۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے نہ صرف

ریلوے انتظامیہ پر تنقید کی تھی بلکہ وزیر اعظم سے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تاہم بعض افراد نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ

کوئی کیسا بھی ہو گھر جانے اور گھر چلانے کے لیے دہی تو خریدنی پڑتی ہے۔

(latest news)