Home Breaking News جڑواں بہن بھائی جن کی سالگرہ میں ایک سال کا فرق- (twins...

جڑواں بہن بھائی جن کی سالگرہ میں ایک سال کا فرق- (twins born on different date & year of birth)

جڑواں بچوں کی پیدائش اب زیادہ غیرمعمولی نہیں مگر دونوں کی سالگرہ میں ایک ماہ اور ایک سال کا فرق ضرور خاص ہے۔(twins)

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

جن میں سے ایک2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ میڈریگال

اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں ہوئی

ہسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون کے ہاں پہلے 31دسمبر کو رات 11بج کر 45منٹ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کے 15منٹ بعد رات 12بجے یکم جنوری کو بیٹی ایلان یولنڈا کی پیدائش ہوئی۔

ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں کی پیدائش میں منٹ کے وقفے کے باعث اب ان کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اس امکان کی شرح لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔

ماں نے ایک بیان میں کہا

‘یہ میرے لیے حیران کن ہے کہ یہ جڑواں تو ہیں مگر ان کی سالگرہ کی تاریخ مختلف ہے،

میں حیران اور

خوش ہوں کہ بیٹی کی پیدائش آدھی رات کو ہوئی’۔

ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹا

اینا ایبریل نے اسے اپنے کیرئیر کی یادگار ترین ڈیلیوری قرار دیا۔

خاتون کے مطابق ان کا سب سے بڑا بیٹا بھائی کی آمد پر بہت خوش ہے

جبکہ پورا خاتون بوں سے ملنے کے خیال سے پرجوش ہے

(twins)